کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو لاک ڈاؤن 6 جون تک گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد کے علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ ہوگا۔
ضلع وسطی کے ان چاروں ٹاؤنز میں 199 کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں جبکہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی نشاندہی پر لگایا گیا۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اورمتاثرہ علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی اورمتاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔