اسد طورکو ایف آئی اے کی جانب سے چار جون کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
اسد طورکو ایف آئی اے کی جانب سے چار جون کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

صحافی اسد طورکو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے صحافی اسد طورکو4 جون کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسد طور کے خلاف راولپنڈی کے شہری فیاض محمود راجہ نے درخواست دائرکی تھی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ اسد طور جان بوجھ ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسد طورکو ایف آئی اے کی جانب سے چار جون کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں اسد طورکے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔