مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا
مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا

وفاق کی کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو وارننگ

کراچی: گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کرسکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملات پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وفاقی سیکریٹری توانائی اور وفاقی سیکریٹری فنانس نے بھی شرکت کی۔
گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کی ہیں کہ کے ای کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے اور کے الیکٹرک کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کر سکتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر کی جانب سے کے الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اگلے دس دن تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے معاملات کو درست کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔