کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے۔فائل فوٹو
کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے۔فائل فوٹو

مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ۔شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ سے قبل حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار کی تائید اسٹیٹ بینک بھی نہیں کرتا ، گزشتہ تین سال میں ہونے والی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ۔

مسلم لیگ ن کے پری بجٹ سیمینار سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے تائید نہ کرنے سے حکومتی اعداد و شمار پر بڑا سوالیہ نشان لگ چکا ہے، حکومت کے بتائے گئے اعداد پر بجٹ سے قبل ہی بحث چل پڑی ہے،ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، عام آدمی کیلیے زندگی سے رشتہ بنائے رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ہماری جماعت دیگراپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کراپنا موقف پیش کرے گی ، ہم بتائیں گے کہ حکومت کیسے غلط اعداد و شمار بتا کر بھونڈی حرکات کر رہی ہے ، ماضی میں حکومت پی ٹی آئی حکومت نے بجٹ کے بعد منی بجٹ پیش کیے۔