ڈاکو دکان سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔فائل فوٹو
ڈاکو دکان سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر جب کہ پاکستان میں 150 روپے تولہ کمی ہوگئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96150روپے ہوگئی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1286روپے پر مستحکم رہی۔