پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، معین خان کے بیٹے اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغاقومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ یاسر شاہ کی قوم ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے ، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹوینٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے ۔
اعلان کردہ سکواڈز میں چار کھلاڑیوں حارث سہیل اورعماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے انٹر نیشنل اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ ز جبکہ محمد عباس اور نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ، مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی اور سلمان علی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔دوسری طرف نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود کو ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار کھا گیاہے ۔
بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کی کپتانی کریں گےفخرز مان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیاہے ۔دورے کیلیے اعلان کردہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ بالترتیب 18 اور 9 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ، ان دونوں اسکواڈز میں 13 کھلاڑی ایسے ہیں جو دونوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، ٹیسٹ ٹیم میں مجموعی طور پر21 کھلاڑی شامل ہیں ، ان میں سے 8 ایسے ہیں جو تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
ون ڈے اسکواڈ : بابراعظم ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث روف ، حارث سہیل ، حسن علی ، امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، سرفرازاحمد ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔
ٹی ٹونٹی : بابراعظم ، شاداب خان ، ارشد اقبال، اعظم خان ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدرعلی ، حارث روف ، حسن علی ، عماد وسیم ، محمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، سرفرازاحمد ،شاہین شاہ آفریدی ، شرجیل خان اورعثمان قادر شامل ہیں ۔
ٹیسٹ : بابراعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی ، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم ، حارث روف ، حسن علی ، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی ، ساجد خان ، سرفرازاحمد ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنوازدھانی ، یاسر شاہ ، زاہد محمود شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ ابو ظہبی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز مکمل اور فائنل کے بعد قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کیلیے وہیں سے روانہ ہو گی ۔