بحریہ ٹاﺅن کراچی میں املاک کو نقصان پہنچانے والوں کوگرفتارکرنے کی ہدایت
احتجاج مظاہرین کاحق ہے مگراملاک کونقصان پہنچانے پرایکشن ہوگا۔ مراد علی شاہ
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بحریہ ٹاﺅن کراچی میں املاک کو نقصان پہنچانے والوں کوگرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بحریہ ٹاون کراچی کوزمین سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ہے، ٹائون کی حدودمیں کوئی توڑپھوڑکرتاپایاگیاتواسے گرفتارکیاجائے گا۔
وزیرا علیٰ نے کہاکہ احتجاج مظاہرین کاحق ہے مگراملاک کونقصان پہنچانے پرایکشن ہوگا،لوگوں کوبھڑکانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی اورتحقیقات کے بعدملوث افرادکوسزادی جائے گی۔