شہر قائد کے علاقے مہران ٹائون سیکٹر6ایف میں بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔
متاثرہ شہریوں نے بتایا کہ مہران ٹائون میں روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے،دن ہو یا رات کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، شکایات بھی نہیں سنی جاتیں۔ شدید گرمی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دو چار ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل بندش سے کام کاج نہیں ہو پا رہا، خواتین اور بچے بھی صورتحال سے پریشان ہیں۔ مکینوں نےحکومت سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔