سندھ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحت مختلف بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا اعلان کیا جس کے بعد وہ سندھ سیکریٹریٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ ہوگئے۔
سندھ سیکریٹریٹ کے قریب رکاوٹیں لگادی گئیں جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات کردی گئی۔
واضح رہے کہ سندھ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(سگیگا)کی مرکزی ایگزیکٹیو باڈی کے آن لائن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سگیگا کی طرف سے سندھ بھر کے تمام ملازمین کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی پر 9 جون کو دھرنا دیا جائے گا۔