بیٹری چارج شدہ روبوٹ بغیر کسی مداخلت کے پانچ سے آٹھ گھنٹے کام کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو
بیٹری چارج شدہ روبوٹ بغیر کسی مداخلت کے پانچ سے آٹھ گھنٹے کام کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو

مسجد الحرام میں زائرین کیلیے روبوٹس سروس متعارف

مسجدالحرام میں زائرین کو آب زم زم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سروس متعارف کروادی گئی۔

عبدالرحمن السدیس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ زائرین کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے اہم ہے بالخصوص جب کہ کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہوگیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق روبوٹ زائرین کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر زم زم کی بوتلیں تقسیم کرتا ہے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ ’جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے ضروری ہے بالخصوص جبکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

مسجد نبوی میں10 سمارٹ روبوٹ متعارف کروائے گئے تھے۔ روبوٹ ایک خودکار کنٹرول سسٹم کے مطابق اور چھ سطحوں پر کام کرتے ہیں۔ بیٹری چارج شدہ روبوٹ بغیر کسی مداخلت کے پانچ سے آٹھ گھنٹے کام کرسکتے ہیں۔