اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پراپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پراپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔فائل فوٹو

کل کا سہرا اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے سر ہے۔ علی گوہر بلوچ

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر داخلے کی پابندی کا شکار ہونے والے علی گوہر بلوچ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ گزشتہ روز ہوا اس کا سہرا اسپیکر اسمبلی اسد قیصرکے سر ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق علی گوہر بلوچ نے مطالبہ کیا کہ ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنا۴ی جائے، ہنگامہ آرائی میں پرویز خٹک ،علی امین ، شیریں مزاری سمیت متعدد وزرا شامل تھے ۔ ہنگامہ آرائی کی شروعات حکومتی بینچ سے ہوئی۔

علی گوہر بلوچ نے کہا علی نوازاعوان کی گالیاں پورے میڈیا اور سوشل پر موجود ہیں ،اسپیکر صاحب جو کل ہوا اس کا خمیازہ آپ بھی بھگتیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پراپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔