ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما پر حملہ۔ اہلیہ سمیت زخمی

کراچی: گلشن معمار افغان بستی کے قریب فائرنگ سے پی ٹی آئی لیبرڈویژن کے صدر اوران کی اہلیہ زخمی ہوگئی ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جن کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عیسیٰ خان اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں، دونوں کو گلشن اقبال میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور زخمیوں کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ واردات میں بڑا اسلحہ استعمال کیا گیا تاہم زخمیوں کا حتمی بیان بعد میں لیا جائے گا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ عیسیٰ خان کے ہاتھ اور ٹانگ میں گولی لگی جب کہ ان کی اہلیہ بختاور کے سر میں گولی لگی، فائرنگ کے وقت خاتون کی گود میں بچہ بھی تھا جو محفوظ رہا۔

دوسری جانب ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ فائرنگ سے عیسی خان کے بازو پر 2 گولیاں لگیں اوران کی اہلیہ کے سرپر گولی لگی جس سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔راجہ اظہرکے مطابق ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے کلاشنگوف سے 6 فائر کیے۔