کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواوَں کے ساتھ بارش شروع ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ اورسپرہائی وے کے اطراف میں بارش ہوئی ۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مشرقی اورشمال مشرقی علاقوں میں مزید بارش کے امکانات ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،زیریں سندھ ،جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: بالائی دیر 08، کالام 04، مالم جبہ02، میر کھنی 01، سندھ:مٹھی 07، بدین 02، گلگت بلتستان: بگروٹ06 ، بابو سر 05، ہنزہ 04،بونجی 01 اور پنجاب: بھکر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔