کراچی۔ ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریلرکی زد میں آکر بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کرد یا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کوٹکر ماری جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے مگر ٹریلرکو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔