ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔فائل فوٹو
ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔فائل فوٹو

ملتان سلطانز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ملتان سلطانز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائنگ میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 149 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیربولڈ ہوگئے جس کے بعد محمد اخلاق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان شاداب بھی کھاتہ کھولے بغیر شان مسعود کو آسان کیچ دے بیٹھے جب کہ افتخار احمد بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور  بلیسنگ مزارابانی 3،3، عمران طاہر 2 جب کہ عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سلطانز کے کپتان دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شاداب خان نے ایک ہی اوور میں پہلے شان مسعود کو 25 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر 2 گیندوں بعد ریلی روسوو کو بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کردیا۔