امریکی میڈیا کے مطابق سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ قتل کیس میں ملوث سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فیصلے کے بعد سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔پولیس افسر ڈیرک شاوین کے وکلا نے سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ برس ڈیرک شاوین کی ایک فوٹیج منظرعام پرآئی تھی جس میں انھوں نے جارج فلائیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا۔ یہ فوٹیج منظرعام پرآنے کے بعد امریکہ بھر میں نسل پرستی کے خلاف کئی دن تک مظاہرے کیے گئے تھے۔
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈیرک شاوین نے جارج فلائیڈ کی گردن پرآٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے جس میں سے تقریباً تین منٹ بعد ہی فلائيڈ بے حرکت ہو گئے تھے۔