ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافی کیا گیا۔فائل فوٹو
ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافی کیا گیا۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم بم گرا دیا

وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم بم گرا دیا ۔وزارت خزانہ نے آئندہ 15دن کے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 112 روپے 69 پیسے مقررکی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 44 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 83 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر 252 ارب 41 روپے کی سبسڈی دی۔

اعلامیے کے مطابق یہ سبسڈی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کم وصول کر کے دی گئی، بجٹ میں 30 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔