لڑائی  کے دوران  علی حسن نے ایان کے سر پر اینٹ ماری جو کہ ایان کی موت کی وجہ بن گئی
لڑائی  کے دوران  علی حسن نے ایان کے سر پر اینٹ ماری جو کہ ایان کی موت کی وجہ بن گئی

قلفی گرانے پر14 سالہ بچےنے اپنے دوست کی ذندگی کا چراغ گل کردیا

فیصل آباد میں قلفی گرانے پر 14 سالہ بچے نے اپنے 9 سالہ دوست کو اینٹ مار دی، اینٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق غلام محمد آباد میں بچوں کی لڑائی کے دوران 14 سالہ علی حسن نے مبینہ طور پر 9 سالہ دوست ایان کو اینٹ دے ماری۔

اینٹ لگنے سے ایان بے ہوش ہو گیا جسے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔اس حوالے سے پولیس نے علی حسن، اس کے بھائی علی حسنین کو حراست میں لے کر تھانہ غلام محمد آباد منتقل کیا اوردونوں بھائیوں کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کے مطابق علی حسن کا قلفی گرانے پر ایان سے جھگڑا ہوا تھا ۔لڑائی  کے دوران  علی حسن نے ایان کے سر پر اینٹ ماری جو کہ ایان کی موت کی وجہ بن گئی۔