پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دوسری ، تیسری ، چوتھی ، پانچویں اور چھٹی کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔فائل فوٹو
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دوسری ، تیسری ، چوتھی ، پانچویں اور چھٹی کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔فائل فوٹو

پاکستانی کڑیاں دوسرا ون ڈے بھی ہار گئیں

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی کڑیاں آسان ہدف بھی حاصل نہ کرسکی ،پاکستانی کرکٹ ٹیم ناقص بلے بازی کے باعث ڈک ورتھ لویس میتھڈ کے تحت 7رنز سے میچ ہارگئی ۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر125رنز بنائے ، پاکستانی ٹیم کو 20اوورز میں 126رنزکا آسان ہدف حاصل کرنا تھا مگر پہلے ہی اوورکی پانچویں گیند پر جاویریہ خان بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں ، چوتھے اوورکی پانچویں گیند پر جویریہ رؤف بھی صرف پانچ رنز بنا کر چلتی بنیں ۔ارم جاوید نے 15، ندا ڈار نے 29، سدرہ نواز نے 17، عائشہ نعیم نے صفر، عالیہ ریاض نے 17اور فاطمہ ثنا نے8 رنز بنائے ۔

اٹھارہویں اوورکے اختتام پر پاکستانی ٹیم کا اسکور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر103 تھا کہ بارش کی آمد ہو گئی اوراس کے بعد کھیل جاری نہ رہ سکا ۔ ڈک ورتھ لویس میتھڈ کے تحت 18اوور کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کا اسکوراگر111ہوتا تو وہ جیت جاتی،اس طرح دوسرے ٹی 20میں فتح ویسٹ انڈیز کی ہوئی ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دوسری ، تیسری ، چوتھی ، پانچویں اور چھٹی کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی لڑکیوں نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے ۔ ہیلے میتھیوز نے 9، ڈینڈرا ڈوٹن نے 17، سٹیفن ٹیلر نے 5، کیشونا نای¿یٹ15، چیڈین نیشن 28، کیسا نای¿یٹ نے 30رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثنانے دو دو وکٹیں جبکہ ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔