کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا پہلا پرچہ فزکس کا تھا۔فائل فوٹو
کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا پہلا پرچہ فزکس کا تھا۔فائل فوٹو

کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ لیک ہوگیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کا پہلا پرچہ طلبا کے پاس پہنچنے سے قبل سوشل میڈیا پرآگیا ، پرچہ کیسے لیک آؤٹ ہوا ، کھلبلی مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا پہلا پرچہ فزکس کا تھا ،امتحان کا ٹائم 9 بجے صبح تھا جبکہ 9 بجکر 34 منٹ پر پرچہ سوشل میڈیا پر لیک آؤٹ ہو گیا، حل شدہ پرچے کی قیمت صرف دو سو روپے رکھی گئی ۔

فزکس کا پیپر ساڑھے 9 بجے شروع ہوا اور 9بج کر 34 منٹ پر فوٹوکاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا میٹرک کے سالانہ امتحانات کا کراچی میں آج سے آغاز ہوگیا ہے تاہم پہلے روز ہی بدانتظامی کا واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب فزکس کا پیپر شروع ہوجانے کے 4 منٹ بعد فوٹو کاپی کی دکانوں پر تو پہنچ گیا مگر الآصف گورنمنٹ اسکول ملیر تک نہ پہنچ سکا۔

اسکول میں 10 بجے تک بھی پیپر شروع نہیں ہوسکا، کچھ مراکز پر طلبا امتحانی کاپی لیے پیپر شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اور وہاں موجود ان کے والدین پریشان ہیں جبکہ اسکول انتظامیہ کا اس صورتحال پر کہنا ہے کہ طلبہ کو پیپر کرنے کے لیے 2 گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 3لاکھ 48ہزار 249طلبا شریک ہوں گے اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔

بورڈ ترجمان نے بتایا کہ امتحانات کیلیے شہر بھر میں 438امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔