زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

یوسف گوٹھ میں ڈیزل ٹینکرمیں دھماکےسے1 شخص جاں بحق

کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں ڈیزل ٹینکرمیں دھماکےسے1 شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔

پیر کو ہونے والے اس واقعے کےحوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ یوسف گوٹھ میں گیس فلنگ اسٹیشن کے پاس موجود ڈیزل کے ٹینکر میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا۔ اس دوران سلنڈردھماکےسے1 شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےسول اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔