طورخم بارڈر آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
طورخم بارڈر آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

طور خم بارڈر ہر طرح کی آمد و رفت کے لیے بند

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظرنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایت پر طور خم بارڈرکو بند کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا وباکے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈرکو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاک ،افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔