سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

ناراض بلوچوں سے مذاکرات پر کام شروع کر دیا گیا۔ فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے تحت ناراض بلوچوں سے باقاعدہ مذاکرات پر کام شروع کر دیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔ شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کابینہ کو بریفنگ دی ہے۔ کابینہ کو گزشتہ اجلاسوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے گورنر، وزرا کے پروٹوکول میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے، جہاں پروٹوکول زیادہ ہوگا وہاں وزیراعظم ایکشن لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بلوچستان میں ناراض لوگوں سے بھی بات کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں عوامی خدمت ہے۔ سی پیک کا زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ صوبے کو ریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا۔ گوادر خطے میں اقتصادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی حل کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان میں بھارت سب سے بڑا ‘‘لوزر’’ہے۔ وہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باعث مشکل میں ہے جبکہ امریکا بھی کنفیوز ہے، اسے سمجھ نہیں آ رہی کیا کرنا ہے۔