اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

چیئرمین نادرا نےبدعنوانی میں ملوث39 ملازمین معطل کردیا

چیئرمین نادراطارق ملک نے ریجنل ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پربدعنوانی میں ملوث39 ملازمین کومعطل کردیا۔طارق ملک نے نادرا دفاترکی کارکردگی بہتر اور موثر بنانے کے لیے نئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوزکے مطابق چیئرمین نادرا نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کے ہنگامی دورے کیےاور سائلین سے ان کے مسائل دریافت کیے اور موقع پرحل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا گیا، بدعنوان عناصر کو قوائد و ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی۔