کابل کا سفارتخانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ تاحال فعال ہیں۔فائل فوٹو
کابل کا سفارتخانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ تاحال فعال ہیں۔فائل فوٹو

طالبان کا خوف۔بھارت نے قندھار میں قونصل خانہ بند کردیا

بھارت نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر قندھار میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے’ انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق بھارت کی جانب سے قندھار قونصل خانے میں تعینات 50کے قریب سفارتکار اور سیکیورٹی عملے کے افراد کو نئی دہلی واپس بلالیا گیا ہے جبکہ کابل کا سفارتخانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ تاحال فعا ل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قندھار قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، بھارتی سفارتکاروں اور سکیورٹی عملے کے افراد کو ہفتہ کی رات انڈین ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی لایا گیا ہے جبکہ مقامی سٹاف اپنے فرائض معمول کے مطابق سرانجام دیتا رہے گا ۔