اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔فائل فوٹو
اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔فائل فوٹو

ٹی ایل پی کے مستقبل کیلیے سمری کابینہ کو بھجوا دی۔شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز میں کب سے دھرنے دینے اور احتجاج کرنے کی خواہش تڑپ رہی ہے ، ہم قانون کے مطابق اقدامات کریں گے ،ٹی ایل پی کے مستقبل کیلیے سمری کابینہ کو بھجوا دی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم اور بلاول جیسے لوگ کئی سالوں کے بعد آزاد کشمیر جیسی جگہوں پر صرف الیکشن کے ایام میں جاتے ہیں ، مریم نواز میں دھرنے دینے کی خواہش کافی عرصہ سے مچل رہی ہے ، آپ دھرنا دیں ہم قانون کے مطابق اقدامات کریں گے ۔ اگر آزاد کشمیر کے الیکشن کمشنر نے فوج کی درخواست کی تو شفاف انتخابات کیلیے فوج فراہم کریں گے ۔

ارلیمنٹ کے سامنے سے گرفتار مشکوک شخص سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اس شخص کے پستول میں گولیاں نہیں تھیں ، پستول خالی تھی ،  معاملے کی مزید تحقیقات ہو رہی ہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے پاس شہباز شریف سمیت کسی کی بھی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست نہیں آئی ،وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے 70 افغانیوں کو صرف علاج کرانے کیلیے پاکستان آنے کی اجازت دی ہے ۔

افغانستان کے معاملات سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ملک کے اندرونی معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں اور صرف اندرونی معاملات پر بات کر سکتا ہوں ، خارجہ معاملات پر وزارت خارجہ ہی بتا سکتی ہے ۔