سرجانی ٹائون سیکٹر50 میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے ۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا ہے کہ تین ڈاکوایک گھر میں ڈکیتی کرنے آئے تھے ،ون فائیو پرکال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس موقعہ پر پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ایس ایس پی کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغازکر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاکت کے بعد ملزم کے پاس موجو د اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکوبڑی دیر تک پولیس پارٹی پرفائرنگ کرتا رہا۔