لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی۔فائل فوٹو
لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی۔فائل فوٹو

ماڈل نایاب کا فارم ہائوس پر جھگڑا ہوا تھا۔اہم انکشافات سامنے آ گئے

لاہور:صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس بی فیز 5میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب علی کے قتل کی تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں گھر کے اندر قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قتل کی تفتیش کا سلسلہ ابھی جار ی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی رات ماڈل نایاب جھگڑے کے بعد فارم ہائوس سے واپس گھر آئی اور بھائی کو فون کیا جبکہ اسی رات مقتولہ کا سوتیلا بھائی اس سے ملنے بھی آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نایاب سے جن دوستوں کا جھگڑا ہوا انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روزآنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور مقتولہ  کی گردن پر زخم کے نشان بھی پائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہورکے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی اور پولیس کے مطابق فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔