یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

افغان سفیرکی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا ۔شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایک عالمی سازش اور را کا ایجنڈا ہے، بھارت پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے، لڑکی اب مان ہی نہیں رہی کہ راولپنڈی گئی تھی، ہمارے پاس شواہد آگئے ہیں اوراب یہ انویسٹی گیشن سے بھاگ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے پہلے کہا کہ موبائل فون لے گئے لیکن پھر ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے موبائل فون دے دیا۔  لڑکی اب مان ہی نہیں رہی کہ راولپنڈی گئی تھی، لڑکی اغوا نہیں ہوئی لیکن ہم نے ان کے کہنے پر پرچہ کاٹا ہے، انہیں علم نہیں تھاکہ ہمارے پاس ویڈیو ہے ، ہمارے پاس ساری فوٹیجز آگئی ہیں اوراب یہ انویسٹی گیشن سے بھاگ جائیں گے۔ یہ حساس معاملہ ہے اور بھارت دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہاہے، یہ انٹرنیشنل ریکٹ ہے اور را کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی میں دو نہیں تین ٹیکسیاں ہیں۔ لڑکی پہلے راولپنڈی گئی اور پھر وہاں سے ٹیکسی لے کر دامن کوہ آئی، راستے میں اس کا گھر آتا ہے لیکن وہ وہاں نہیں اتری۔ افغان سفیر کی بیٹی دامن کوہ سے ایف نائن پارک گئی جہاں اس نے چار ٹیکسیوں کو انگیج کیا۔ اس نے آن لائن ٹیکسی استعمال ہی نہیں کی بلکہ عام ٹیکسی میں سفر کیا۔ تین گاڑیوں کی ویڈیوز اور مالکان کو تلاش کرلیا ہے، چوتھی گاڑی کی تلاش ہے۔ لڑکی ایف نائن کس گاڑی میں آئی اورکس کے ساتھ آئی؟۔