پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآئوٹ دور سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو
پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآئوٹ دور سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ۔ تعلیمی ادارے بند ۔شادی ہالز اور تقریبات پر پابندی عائد

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے، شادی ہالزاوردیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے شاپنگ مال اور مارکیٹیں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلیں گی، جمعہ اوراتوارکو محفوظ دن قرار دیتے ہوئے ان دونوں دنوں میں مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈوراورآئوٹ دور سروس بند کردی گئی،ٹیک اوے کی اجازت ہو گی،کرونا ٹاسک فورس کی سفارش درگاہیں بھی بند رہیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔