امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

آزاد کشمیرالیکشن۔ زائد المیعاد شناختی کارڈ والے افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے

ممبر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا ہے کہ آنے والے ریاستی انتخابات میں زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کروانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے پاک فوج کو بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرحت علی میر نے کہا کہ آزاد کشمیرالیکشن میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، فوج کا پولنگ پراسیس سے کوئی تعلق نہیں ۔فوج کوئیک ریسپانس فورس کے طورپرپولنگ اسٹیشن کے قریب رہے گی۔ پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوگی۔

ممبر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کہا کہ شناختی کارڈ کے بغیرکوئی بھی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے گا، تاہم اگر کسی کا آئی ڈی کارڈ ایکسپائرڈ ہوا بھی ہو تو وہ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

فرحت علی میر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ووٹر چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنایا گیا ہے۔ شفاف انتخابات کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ہر جگہ سیکیورٹی سخت ہوگی۔