فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان

خلیج بنگال میں ہواکے کم دباؤکی وجہ سے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے سندھ کا رخ کرسکتی ہیں جس کے باعث آج سے 25 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتاناہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں 25 اور26 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب، بلوچستان اورکشمیر کے بعض علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔