یاسرحسین اوراقرا عزیز کے گھر بیٹے کی پیدا ئش

ادکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔

               
July 23, 2021 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے اداکار یاسرحسین اوراقرا عزیزکے گھر بیٹے کی پیدا ئش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔  یاسر حسین نے پیغام میں نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھ کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔

https://www.instagram.com/p/CRqhUxkDxbf/?utm_source=ig_embed&ig_rid=32f55837-6c32-48e7-9862-efe2fd9cd685

سوشل میڈ یا پر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور صارفین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔