قربانی کے لیے لائے گئے بھینسے کو قصائی نے گرانا چاہا تو بھینسا بے قابو ہوگیا تھا۔فاٗل فوٹو
قربانی کے لیے لائے گئے بھینسے کو قصائی نے گرانا چاہا تو بھینسا بے قابو ہوگیا تھا۔فاٗل فوٹو

بے قابو بھینسے کو فائرنگ کرکے مارنے والے آٹھ ملزمان گرفتار

کراچی:پولیس نے قربانی سے پہلے بے قابو بھینسے کو فائرنگ کرکے مارنے والے آٹھ ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کراچی کے اے ایس آئی ارشاد نے بتایا کہ سچل ٹائون تھانے کی پولیس نے سوشل میڈ یا پر وائرل ویڈیو کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں عمران، زبیر، عطاالرحمان، نورعلی، وسیم احمد، معین الرحمان، سلمان اورعرفان شامل ہیں۔

تفتیش کے دوران گرفتارکیے گئے ملزمان نے بتایا کہ قربانی کے لیے لائے گئے بھینسے کو قصائی نے گرانا چاہا تو بھینسا بے قابو ہوگیا اورکئی افراد کو زخمی کردیا، اس لیے فائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے ’اینیمل کرولٹی ایکٹ‘ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔ اس قانون کے تحت کسی بھی پالتو یا پکڑے ہوئے جانور کو اگرکوئی شخص مارے گا یا تشدد کرکے مارے گا تواس کی سزا ایک ماہ قید ہے اوراگر ملزم نے دوسری بار جانور کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا تو سزا تین سال تک ہوسکتی ہے۔