کراچی:ایم کیو ایم رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کو صحت یابی تک تنخواہ اور ادویات خود فراہم کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار کے گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ واقعہ افسوس ناک ہے، زخمی کا علاج نجی اسپتال میں خود کروا رہا ہوں، مکمل صحت یابی تک اس کو تنخواہ اور ادویات بھی فراہم کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی وقت میں موجود نہیں تھا، فائرنگ فلیٹ کے سامنے ہوئی۔خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ سرکاری محافظ کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی، ملزم کی تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں، گرفتاری میں مدد کریں گے۔