یمن میں شادی پر جانے والی ایک بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے بعد زور دار دھماکے میں 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
العربیہ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ واقعہ الدریھمی گورنری کے نواح زیریں الججہ کے گاؤں الشجیرہ میں پیش آیا، باراتیوں سے بھری بس شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرائی ۔ یمن آبزرویٹری نے جاں بحق ہونے والے افراد میں سے تین کی شناخت بتا دی ہے جن میں ربیع عبدالہ سھل ، یوسف عبداللہ حسن او سعید مبروک ناجی شامل ہیں ۔
حادثے میں 11افراد زخمی بھی ہوئے جن میں احمد عیسیٰ جابر، عایش عبداللہ عمر ، بہلول عبداللہ محلوی ، عبدالسلام راجح جبران ، عبداللہ صالح، محمد عیسی، حام عبداللہ ، مثنی علی ، سامر محمد شریف ، فواد یحییٰ عصام کداف شامل ہیں ۔العربیہ کے مطابق زخمی افراد میں سے بعض کے جسمانی اعضاالگ ہو گئے ۔