کراچی۔لاک ڈاﺅن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے بہادر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب رکوا دی اور دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرزکی جانب سے کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پرایک ریسٹورنٹ، شادی ہال اورایک کیفے کوبھی سیل کردیا گیا۔
دوسری جانب موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پرائیرپورٹ تھانے میں گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا گیا۔
خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈائون نافذ کر رکھا ہے، لاک ڈائون کے دوران مخصوص کاروبار کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔