کراچی کے ویکسی نیشنز سینٹرز میں رش بڑھ گیا ، شہریوں نےسماجی فاصلوں کی پابندی کو روند دیا، گھنٹوں سے قطاروں میں لگے افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور وہ مشتعل ہوگئے، ایکسپو سینٹر کے ہال کے شیشے توڑ دیے۔
کراچی کے لیاری جنرل ہسپتال میں ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھنے کے بعد ہسپتال کے مرکزی دروازے بند کردیے گئے، ایک نامعلوم شخص نے پولیس کی موجودگی میں شہریوں پر ڈنڈے برسا کر دروازے سے باہرکردیا۔
کراچی میں ویکسینیشن سینٹرزپرعوام کا رش بڑھنے کے باعث بدنظمی کا واقعات تاہم شہر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ لیاری جنرل ہسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر میں شدید رش کے بعد دھکم پیل بڑھ گئی۔
پولیس اہلکاروں نے ہسپتال کے مرکزی دروازوں کو بند کر دیا، ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ایک شخص کو شہری پر ڈنڈے برساتے دیکھا جاسکتا ہے، ویکسین لگوانے آئے شہری دو روز سے خوار ہو گئے۔