فائل فوٹو
فائل فوٹو

آزاد کشمیر اسمبلی۔انوارالحق اسپیکراور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر نامزد

مظفرآباد۔آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔

مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپیکر شاہ غلام قادر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانیوی حلف نہ اٹھا سکے۔

تحریک انصاف نے آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے نام فائنل کر لیے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر چوہدری انوارالحق کو اسپیکراور چوہدری ریاض گجرکوڈپٹی اسپیکرکا امیدوار نامزد کردیا۔

دوسری جانب وزیراعظم، اسپیکر ڈپٹی اسپیکراور قائد حزب اختلاف کے چناؤ کیلیے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد طے پاگیا۔

اسپیکر کے عہدے کیلیے مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے پیپلزپارٹی ن کی خاتون امیدوار نثاراں عباسی کو ووٹ دے گی ۔ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا اورقائد حزب اختلاف بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔