کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن ماہم کے والد نے کہاکہ ملزم کو کم سے کم سر عام موت کی سزا ملنی چاہئے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کورنگی کے علاقے میں قتل ہونے والی مہم کے والد عبدالخالد نے کہا کہ ملزم ذاکر ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا تھا ، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ درندہ صفت ہے ، اگر علم ہوتا تو کب کا اسے محلے سے نکال چکے ہوتے ۔
عبدالخالد نے کہا کہ ملزم شادی شدہ ہے اور دو بچوں کا باپ ہے جبکہ ملزم کی اپنی بیٹی بھی تقریباً ماہم کی ہم عمراوردوست تھی ، کم از کم اسے ماہم کا چہرہ دیکھ کر اتنی غیرت و شرم آنی چاہیے تھی کہ جس کے ساتھ وہ یہ حرکت کر رہا ہے وہ اسے چاچا کہتی تھی ، ایسے ملزم کو کم از کم سر عام سزائے موت ہونی چاہیے ۔