لڑکی کے خاندان کی دھمکیوں پر ہائیکورٹس سے تحفظ مانگ لیا۔فائل فوٹو
لڑکی کے خاندان کی دھمکیوں پر ہائیکورٹس سے تحفظ مانگ لیا۔فائل فوٹو

محبت اندھی ہوتی ہے،67سالہ بزرگ نے 19سالہ لڑکی سے شادی کرلی

بھارت کے ضلع ہریانہ کے ہتھین علاقے میں 67سالہ بزرگ نے 19سالہ لڑکی سے شادی کرلی جبکہ لڑکی کے رشتے داروں کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر ہائیکورٹ سے سیکیورٹی بھی مانگ لی ۔

ہریانہ کے علاقہ ہتھین کے 67سالہ شخص کے سات بچے ہیں اور سبھی شادہ شدہ ہیں جبکہ اس کی بیوی چار سال قبل فوت ہو گئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی بھی پہلے سے شادی شدہ ہے مگراس کی اولاد نہیں ، لڑکی کے گائوں میں کوئی زمینی تنازع تھا اور یہ 67سالہ شہری اس معاملے کو سلجھانے کیلیے وہاں جاتا تھا جہاں ان دونوں میں رابطہ ہوا اور دونوں نے پسند کی شادی کرلی بعد ازاں لڑکی کے خاندان کی دھمکیوں پر ہریانہ اور پنجاب دونوں کے ہائیکورٹس سے تحفظ کیلیے رجوع کرلیا۔

معاملے کی سنگینی کے پیش نظر دونوں ہائیکورٹس نے ایس پی کو ٹیم بنانے کا حکم دیا اور سیکیورٹی مہیا کرنے کی ہدیات دی ۔ معاملے پر بات کرتے ہوئے پولیس افسر نے بتایا کہ شادی کرنے والے جوڑے کی جانبس ے عدالت میںد رخواست دائر ہے کہ ہمیں لڑکی کے خاندان سے جان کا خطرہ ہے جبکہ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دونوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔