تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے۔ آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار جنر ل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اورغیر انسانی فوجی محاصرہ جاری ہے اور آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جارہی ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی بحران پیدا ہوچکا ہے اور علاقے کی مخدوش صورتحال نے علاقائی سلامتی کو دائو پر لگادیا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئی اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تنازع کا حل ناگزیر ہے۔