لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ سیل کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ سے ملحقہ علاقوں میں بھی چار کورونا کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق جب ملحقہ علاقوں میں چار کورونا کیسز سامنے آئے تو گلی کو پالیسی کے مطابق اسمارٹ لاک ڈائون کے تحت سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون موقع پر پہنچے اور مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ کے مرکزی دروازے سمیت متاثرہ گلی کو سیل کر دیا ، کمشنر کی جانب سے چھ پولیس اہلکاروں سمیت ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو وائرس کے پھیلائو کو روکنے سے متعلق نگرانی کریں گے ۔
انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں کسی بھی عوامی سرگرمی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔