اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو
اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو

نواز شریف حکومت کے اعصاب پر سوار ہے۔مریم نواز

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ویزا ایشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشائاللہ مستقبل بھی ہے۔

ایک اور پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔