کراچی۔عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، فرد جرم میں قتل باالسبب اور زیادتی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کی جانب سے استغاثہ کی درخواست پر شواہد چھپانے کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل کی گئیں جبکہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکارکیا گیا۔
بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو4 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔