بھارتی شہر چنئی میں ایک چور اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چکر میں خود پھنس گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نشے میں دھت تھا جب کہ اس نے پتھروں سے دیوار توڑی، آس پاس کے لوگوں کو اے ٹی ایم سے غیر معمولی آواز آئی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو خبر دی۔
واقعات کے مطابق 28 سالہ موپیندرا رائے نامی ملزم نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کیلیے مشین اوراس کے عقب میں موجود دیوار توڑی لیکن بعد میں وہ مشین اور دیوار کے بیچ و بیچ پھنس گیا۔پولیس اطلاع ملنے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تو رقم لوٹنے کی غرض سے مشین توڑنے والے ملزم کو مشین میں پھنسا دیکھا جس کے بعد انہوں نے اسے نکال کر گرفتار کرلیا۔
Tamil Nadu: Man gets stuck between ATM and wall while trying to steal money
Track latest news updates here https://t.co/LVTMDBzmMx pic.twitter.com/TNJIYDObr1— Economic Times (@EconomicTimes) August 7, 2021
رپورٹ کے مطابق ملزم مشین کے پچھلے حصے کی جانب سے نکلنا چاہتا تھا۔