ممنوعہ بورکے لائسنس د ینے کااختیاروزیرداخلہ کے پاس ہوگا ۔فائل فوٹو
ممنوعہ بورکے لائسنس د ینے کااختیاروزیرداخلہ کے پاس ہوگا ۔فائل فوٹو

ارکان پارلیمنٹ کے لیے اسلحے کا کوٹہ ختم کردیاگیا

وزرا ت داخلہ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لیے اسلحے کا کوٹہ ختم کردیاگیا ۔ ارکان اپنے نام پرصرف ایک اسلحہ لائسنس حاصل کرسکیں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ممنوعہ بور کا لائسنس سیکریٹری داخلہ جاری کرسکے گا جبکہ ممنوعہ بورکے لائسنس د ینے کااختیاروزیرداخلہ کے پاس ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں دو لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے تھے جن میں ایک لاکھ لائسنس کلاشنکوف اور ٹرپل ٹو کے لیے جاری ہوئے تھے۔

کابینہ نے وزارت داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اراکین کا اسلحہ کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا۔