تاجر نے اب تک 5 لاکھ روپے ماڈل کے بینک اکائونٹ میں ٹرانسفر کیے تھے۔فائل فوٹو

خوبرو ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا

لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تاجرکو بلیک میل کرنے پر مشہور ماڈل و اداکارہ افرا خان کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ و ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تاجر کو بلیک میل کرنے پر گرفتارکرلیا ، ایف آئی اے کے مطابق ماڈل افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد اداکارہ نے تاجر کو بلیک میل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا جب کہ تاجر نے اب تک 5 لاکھ روپے ماڈل کے بینک اکئونٹ میں ٹرانسفر کیے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اوراس حوالے سے ماڈل سے مزید تفتیش جاری ہے۔