آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

جنرل قمر جاوید باجوہ کوامریکی وزیر دفاع کا فون

امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات کی ہے جس میں امریکہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات کے لیے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔