ڈرائیورنے وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔فائل فوٹو
ڈرائیورنے وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔فائل فوٹو

نجی سیکورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور20 کروڑ روپے لے اڑا

کراچی۔سیکورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈزکچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیوروین لے کرفرارہوگیا۔

وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیورنے وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔

میٹھادر پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ،پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیورکو جلد پکڑلیں گے۔